• news

نسلی امتیاز، یوئیفا نے کلبوں، سٹیڈیمز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا

مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک) یوئیفا نے فٹ بال میچوں کے دوران کسی کھلاڑی یا آفیشلز کے نسلی امتیاز میں ملوث ہونے پر 10 میچوں کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوئیفا جنرل سیکرٹری گیانی انفنٹینو نے بتایا کہ پابندی نئے منصوبے کا حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کسی کلب کے مداحوں کی طرف سے نسلی امتیاز برتا گیا تو اسے بند کرا دیا جائے گا۔ اقدامات کا مقصد کھیل شفاف بنانا ہے۔ ہم وقت کے ساتھ ساتھ پابندیاں لگائیں گے۔ اگر شائقین نسلی امتیاز میں ملوث پائے گئے تو سٹیڈیم کی بندش بھی کی جا سکتی ہے۔ پابندی کے ساتھ ساتھ کلب کو 50 ہزار یورو جرمانہ بھی کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن