• news

جی سی یونیورسٹی کا سپورٹس فیسٹیول شروع، 1400 طلبہ کا مارچ پاسٹ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا 113 سالانہ سپورٹس فیسٹول گذشتہ روز پنجاب سٹیڈیم میں شروع ہوا۔ افتتاحی روز کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیق الرحمان تھے۔ فیسٹیول کے دوران سب سے پہلے مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا جس میں 1400 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ مارچ پاسٹ میں بہترین ڈریسنگ اور ڈسپلن کا مظاہرہ کرنے پر بائیو ٹیک ڈیپارٹمنٹ نے اول اور اردو ڈیپارٹمنٹ نے رنراپ ٹرافی حاصل کی۔ اس کے بعد 800 میٹر ریلے ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ اردو کے وسیم سجا دنے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سکینڈائر کے نعمان رنراپ رہے۔ لڑکوں کی110 میٹر کی ہرڈل ریس میں شعبہ اردو کے محسن نے پہلی سکینڈائر کے عامر شہزاد نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سبحان مسعود تیسرے نمبر پر رہے۔ جیولن تھرو کے مقابلوں میں پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے عالم صدام اور الطاف حسین نے بالترتیب اول اور دوم پوزیشن جبکہ تہاور شاہ تیسرے نمبر پر آئے۔ سپورٹس فیسٹول کے موقعہ پر آج بھی 400, 200, 100 اور 1500میٹر دوڑ کے علاوہ ایتھلیٹکس کے مقابلے ہونگے جبکہ کل یونیورسٹی اوول میں ہونے والی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹر شفقت رانا ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن