• news

شراپووا دنیا کی تیسری مالدار ترین ٹینس پلیئر بن گئیں

لندن (این این آئی) عالمی نمبر دو ٹینس سٹار ماریا شراپووا دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون پلیئر بن گئیں۔ اس بات کا انکشاف ایک معروف امریکی جریدے نے اپنے تازہ شمارے میں کیا جس میں کھلاڑیوں کی دولت کا تخمینہ لگایا گیا۔ 25 سالہ روسی ٹینس کوئن ماریا شراپووا ایک اندازے کے مطابق25.1 ملین ڈالر کی مالک ہیں۔ عالمی نمبر ایک امریکی کی ٹینس سٹار سرینا ولیمز دنیا کی امیر ترین خاتون ٹینس پلیئرز کی فہرست میں43.1 ڈالر کے ساتھ اول نمبر پر براجمان ہیں اور ان کی بہن وینس ولیمز28.6 ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن