• news

کام کے ساتھ جنون کی حد تک محبت کی ہے:غلام محی الدین

لاہور(این این آئی) اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ اپنے کام کے ساتھ ہمیشہ جنون کی حد تک محتب کی ہے ‘ اپنے ابتدائی دور سے لیکر اب تک میں نے ہمیشہ جنون کے ساتھ اداکاری کی ہے اور جب میں اداکاری کر رہا ہوتا ہوں تو مجھے اپنے ارد گرد کے ماحول کا بالکل احساس نہیں ہوتا مگر آج نئے اداکارہ اس طرح کام نہیں کرتے جس طرح ہمارے وقتوں میں ہوا کرتا تھا۔ میری پہلی فلم ”میرا نام ہے محبت“ بھی میرے مد مقابل بابرہ شریف ہیروئن تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بڑی سکرین تک پہنچا یہ صرف خدا کی مہربانی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن