سپریم کورٹ: ریونیو کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کیس کی سماعت ملتوی، بلوچستان، وفاق رپورٹ پیش نہ کر سکے
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں محکمہ ریونیو نے آبپاشی، جنگلات اور اراضی کا تمام نظام کمپیوٹرائزڈ کرنے کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت صوبہ سندھ، پنجاب، کے پی کے کی جانب سے رپورٹس عدالت میں پیش جبکہ صوبہ بلوچستان اور وفاق کی طرف سے رپورٹ نہ پیش کرنے پر عدالت نے چاروں صوبوں کو کام مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3ہفتوں تک ملتوی کر دی ہے۔ صوبہ پنجاب کی جانب سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے 36اضلاع میں سے 35اضلاع میں ڈیٹا انٹری کا کام مکمل اور اپریشنل ہے، متعدد سنٹرز کام کر رہے ہیں جہاں سے کمپیوٹرائزڈ فرد اور زمینوں کا ریکارڈ دیکھا جا سکتا ہے جو پٹواری نہیں دیکھاتے تھے۔ پنجاب کے اب تک 12ہزار 400موضع کی ڈیٹاانٹری مکمل ہوئی اور اس میں 30ملین لوگوں کو شامل کیا گیا۔ باقی کا 15جون 2013ء تک مکمل ہو جائے گا۔