سعودی حکام نے ساتھی کو قتل کرنے والے شخص کا سر قلم کر دیا
ریاض (اے پی پی) سعودی حکام نے اپنے دوست کو قتل کرنے والے شخص کا سر قلم کر دیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق واقعہ مشرقی صوبے قطیف میں پیش آیا جہاں ایک شخص علی السعید نے ایک جھگڑے کے دوران اپنے دورست علی عبدالٰہی کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ قاتل اور مقتول دونوں سعودی عرب کے شہری تھے۔ علی السعید کو سزائے موت سے رواں سال اب تک یہ سزا پانے والوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔