بان کی مون کا ایران میں زلزلہ سے ہلاکتوں اور تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار
نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے جنوبی ایران میں زلزلہ سے ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارے کے سربراہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اس قدرتی آفت میں ایرانی حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ بان کی مون نے کہاکہ اقوام متحدہ اس مصیبت کی گھڑی میں ایران کی مدد کیلئے تیار ہے۔