• news

سپین کی معیشت میں انحطاط کا عمل جاری، فروری کے دوران مجموعی صنعتی پیداوار 6.5 فیصد کم ہو گئی

 میڈرڈ (اے پی پی) یورپ کی چوتھی بڑی معیشت سپین کی معاشی صورتحال میں مسلسل انحطاط کا عمل جاری ہے۔ فروری کے دوران مجموعی صنعتی پیداوار 6.5 فیصد کم ہو گئی۔ محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق فروری کے دوران ملک کی مجموعی صنعتی پیداوار گزشتہ برس کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.5 فیصد کم ریکارڈ کی گئی جبکہ جنوری میں صنعتی پیداوار میں کمی کی شرح 4.9 فیصد رہی جس کی بنیادی وجہ دیرپا مصنوعات میں کمی ہے۔ سب سے زیادہ کمی صارفین کی ضرورت کی اشیاءمیں سامنے آئی جن میں دیرپا مصنوعات کی پیداوار 10.2 جبکہ غیر دیرپا مصنوعات کی پیداوار 3.3 فیصد کم ریکارڈ کی گئی۔ سپین کی معیشت اگست 2011ءسے مسلسل انحطاط پذیری کا شکار ہے۔ انحطاط پذیری کے اس عرصہ میں معاشی صورتحال اکتوبر 2012ءمیں کچھ بہتر ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن