توہین مذہب کےخلاف سزاکا بل روسی پارلیمنٹ میں منظور
ماسکو(این این آئی)روس کی پارلیمنٹ نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے شخص کو مزید سخت سزا دینے کے قانون کی منظوری دیدی ۔روس کے ایوان بالا ڈوما کے ارکان نے جس قانون کی منظوری دی ہے اس کے مطابق مذہب کی توہین کرنے والے کو تین برس قید تک کہ سزا یا پھر تقریبا ساڑھے نو ہزار ڈالر تک کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا جا سکے گا۔اس بل میں ان مذاہب کی بات کہی گئی ہے جو روسی تاریخ کی وراثت کا اہم حصہ ہیں۔ اس میں عیسائیت، اسلام، یہودیت اور بدھ ازم جیسے مذاہب شامل ہیں۔