• news

آئندہ انتخابات افغانستان کے مستقبل کیلئے چیلنج ہیں، عالمی برادری تعاون کرے: کرزئی

واشنگٹن(آن لائن)افغان صدر حامد کرزئی نے آئندہ سال ملک میں ہونے والے عام انتخابات کو شفاف ،غیر جانبدار اور پر امن بنانے کے لئے امریکہ سمیت عالمی برادری سے تعاون کی اپیل کی ہے جبکہ امریکہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے ہر ممکن مدد و تعاون فراہم کیا جائیگا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ صدر باراک اوباما اور افغان صدر حامد کرزئی کے درمیان گزشتہ روز ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماﺅں نے افغانستان کی موجودہ سکیورٹی صورت حال سکیورٹی ذمہ داری کی افغان فورسز کی منتقلی ،دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صدر کرزئی نے آئندہ سال ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے سکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے سمیت تیاریوں کے حوالے سے تعاون کی درخواست کی اور کہا کہ آئندہ ملک کے مستقبل کے لئے آئندہ شفاف و غیر جانبدار انتخابات ہمارے لئے انتہائی بڑا چیلنج ہے اور عالمی برادری کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن