پاکستان نے بلخ میں تعمیر انجینئرنگ یونیورسٹی افغانستان کے حوالے کر دی
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان نے گزشتہ روز افغانستان کے صوبہ بلخ میں تعمیر کردہ انجینئرنگ یونیورسٹی افغانستان کے حوالے کردی۔کابل میں پاکستانی سفارت خانہ کے مطابق گزشتہ روز ایک خصوصی تقریب ہوئی جس میں افغانستان میں پاکستان کے سفیر محمد صادق‘ صدر بلخ کے گورنر عطا محمد نور‘ افغانستان کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر عبداﷲ عبداﷲ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر محمد صادق نے کہا کہ پاکستان نے 18ملین ڈالر کی لاگت سے لیاقت علی خان انجینئرنگ یونیورسٹی تعمیر کی ہے جو افغانستان کی تعلیم وترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاکستانی سفیر نے بتایا کہ پاکستان کابل یونیورسٹی علامہ اقبال آرٹ فیکلٹی تعمیر کررہا ہے۔ اسی طرح پاکستان جلال آباد میں نشتر کڈنی سنٹر بھی بنا رہا ہے۔ بلخ کے گورنر نے اپنے خطاب میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی سفیر نے یونیورسٹی کی چابیاں گورنر کے حوالے کیں۔
یونیورسٹی افغانستان کے حوالے