• news

بلوچستان حکومت نے نئے ترقیاتی منصوبوں پر پابندی لگا دی 9اضلاع کے ڈی پی اوز تبدیل

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان حکومت نے 2012-13ءکے نئے ترقیاتی منصوبوں پر پابندی لگا دی۔ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کا اجرا روک دیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو فنڈز کا اجرا فوری کیا جائے گا۔ مزید برآں بلوچستان کے 9اضلاع کے ڈی پی اوز تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈی پی او گوادر غیاث الدین کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پرویز عمرانی ڈی پی او گوادر، عبدالاحد لنگری ڈی پی او پنجگور، اویس احمد ڈی پی او سبی، نذر جان، ڈی پی او ژوب، محمد جعفر ڈی پی او شیرانی، اکبر رئیسانی، ڈی پی او بارکھان مقرر کر دیے گئے۔ محمد حنیف مری کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بلوچستان/ فنڈز

ای پیپر-دی نیشن