• news
  • image

عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت نادہندہ سابق ارکان کیخلاف کارروائی نہیں ہو سکتی، ہائی کورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے سابق نادہندہ پارلیمنٹیرینز کے خلاف کارروائی کے لئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت سابق پارلیمنٹیرینز کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی۔ سابق اسمبلی کے ارکان اپنی میعاد پوری کر چکے ہیں۔ اگر درخواست گذار کے پاس کوئی ٹھوس مواد ہے تو وہ متعلقہ محکموں سے رجوع کرے۔ ہائی کورٹ کے فل بنچ نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گذار نے م¶قف اختیار کیا کہ سابق اسمبلیوں میں سینکڑوں کی تعداد میں پارلیمنٹیرین نے ٹیکس نہیں دیا۔ ان میں کئی کرپشن میں ملوث رہے، اقربا پروری بھی کی۔ پانچ سال اس قوم کی تقدیر کے فیصلے کئے۔ ملک کے موجودہ حالات کے وہ بھی ذمہ دار ہیں۔ عدالت ان تمام نادہندہ پارلیمنٹیرین کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔
سابق ارکان پارلیمنٹ

epaper

ای پیپر-دی نیشن