جگت خدا کی دین ہے، اداکار کس طرح استعما ل کرتا ہے یہ اس پر منحصرہے: امانت چن
لاہور( این این آئی)کامیڈین امانت چن نے کہا ہے کہ جگت کا موجد پاکستانی تھیٹر ہے دنیا میں کسی بھی جگہ جگت بازی نہیں ہوتی صرف پاکستانی سٹیج ڈراموں میں جگت بازی سے مزاح پیدا کیا جاتا ہے ۔ جگت خدا کی دین ہے اب اس کو اداکار کس طرح استعما ل کرتا ہے یہ اس پر منحصرہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں میرے کالے رنگ کا بڑا ہاتھ ہے دنیا میں جتنے بھی نامور لوگ گزرے ہیں ان میں سب سے زیادہ تعداد کالے رنگ والوں کی جن میں باکسر محمد علی کلعے ، فٹ باﺅلر پیلے ، مائیکل جیکسن ،نیلسن منڈیلا، مائیک تائیسن سمیت بے شمار لوگ شامل ہیں جن کے رنگ کالے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کرکٹ سے بھی لگاﺅ ہے اور انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار کو ایک میچ میں آﺅٹ کر نا میرے لئے یادگار لمحہ تھا ۔