آج بھی خوب سے خوب تر کردار کی تلاش میں ہوں: نعمان اعجاز
لاہور (آئی این پی)ٹی وی کے ناموراداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ آج بھی خوب سے خوب تر کردار کی تلاش میں سر گرداں رہتا ہوں‘ پرستار جس محبت کا اظہار کرتے ہیں اس سے تو لگتا ہے کہ وہ میرے کام سے مطمئن ہیں اور یہی ہمارے لئے بڑا ایوارڈ ہوتا ہے ۔شوبز ایسا شعبہ ہے جس میں خاص طو رپر فنکار کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ اسے ایسا کردار مل جائے جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں اور وہ اس کردار کی نسبت سے یاد رکھاجائے ۔