• news

میرا دل تھیٹر کے ساتھ دھڑکتا ہے: دید ار

لاہور (کلچرل رپورٹر) سٹیج اداکارہ دید ار نے کہا ہے کہ میرا دل تھیٹر کے ساتھ دھڑکتا ہے‘ بہت جلد دوبارہ ڈراموں میں نظر آﺅں گی‘ بزنس پر توجہ دینا بھی وقت کی ضرورت ہے اس کے بغیر زندگی کی گاڑی چلانا مشکل ہے۔ میں نے صرف ایک ماہ کیلئے تھیٹر چھوڑا ہے اور اس دوران میں ساری توجہ اپنے سیلون پر دوں گی۔ میں آج جو کچھ بھی ہوں تھیٹر کی مرہون منت ہے میں اس سے مکمل علیحدگی کاسوچ بھی نہیں سکتی۔ انہوں نے کہاکہ میں مئی کے آخر تک لاہور سے دوبارہ سٹیج ڈراموں میں نظر آﺅں گی اور اس حوالے سے میری مختلف پراجیکٹس پر بات بھی ہوچکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن