• news

سپریم کورٹ : 5 سال سے کم مدت میں ریٹائرڈ ہونے والے ججز کو پنشن دینے کا قانون کالعدم

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلہ میں 5 سال سے کم مدت میں ریٹائر ہونیوالے ہائیکورٹ ججز کو پنشن دینے کا قانون کالعدم قرار دیدیا ہے۔ عدالت نے 45 ججز کو پنشن دینے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جو کہ 2008ءمیں جسٹس نواز عباسی نے سنایا تھا۔ اس بنچ میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ جو جج بن گیا وہ پنشن و مراعات کا حقدار ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن