حکومت نے انسداد دہشت گردی کی قومی اتھارٹی قائم کر دی
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی کی قومی اتھارٹی قائم کر دی۔ وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے ایکٹ نمبر XIX 2013 کے تحت قائم اتھارٹی ایک خودمختار ادارہ ہو گا جو براہ راست وزیراعظم کو جوابدہ ہو گا۔ اتھارٹی کو انتظامی اور مالی اختیارات حاصل ہوں گے۔ ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہو گا۔