• news

قلعہ نما فارم ہاس کا مکین ایک بار بھی رونمائی نہیں کرا سکا

اسلام آباد (عترت جعفری) آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد اور سابق صدر پرویز مشرف کو اسلام آباد میں مقیم ہوئے دو ہفتے ہونے کو آئے ہیں لیکن قلعہ نما فارم ہا¶س کا مکین جسے وی وی آئی پی سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے ایک بار بھی عوام کو اپنی رونمائی نہیں کرا سکا اے پی ایم ایل اب تک کسی نمایاں شخصیت کے لئے کشش کا باعث نہیں بن سکی،۔ اسلام آباد میں موجود سیاسی حلقے اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ مقدمات ہی ان کی وطن واپسی کا باعث بنے ہیں اور ان کی واپسی کی راہ ہموار کرنے والے یہ چاہتے ہیں کہ فوج کا سابق سربراہ خود کو کلیئر کرائے ۔
جس کے بعد ہی وہ کوئی سیاسی کردار کی جانب سفر کو شروع کرسکتا ہے۔ پرویز مشرف اور اے پی ایم ایل کا آئندہ انتخابات میں کوئی قابل ذکر رول نظر نہیں آتا۔
فارم ہاﺅس / مکین

ای پیپر-دی نیشن