• news
  • image

کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار‘ سرمایہ کاری مالیت میں تین ارب سے زائد اضافہ

کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 100 انڈیکس 41.20 پوائنٹس کے اضافہ سے 18764.55 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 45.72 پوائنٹس کے اضافہ سے 14658.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاری میں 3ارب 2کروڑ روپے اضافہ ہو گیا۔ مجموعی طور پر 345 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 152 کمپنیوں کے حصٍص کی قیمتوں میں تیزی، 167 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 26 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 46 کھرب 12 ارب 92 کروڑ 80 لاکھ 17 ہزار 280 روپے سے بڑھ کر 46 کھرب 15 ارب 95 کروڑ 3 لاکھ 75 ہزار 281 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 44 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 76 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 5 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 1 کروڑ 7 لاکھ 37 حصص 525 کا کاروبار ہوا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزملا جلا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 99 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن