• news
  • image

مشرف کی عبوری ضمانت میں 6 روز کی توسیع، تاخیر سے آنے پر عدالت کی برہمی

اسلام آباد (وقائع نگار + ثناءنیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز نظر بندی کےس مےں سابق صدر جنرل ( ر ) پروےز مشرف کی 18 اپرےل تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی عدالت نے پروےز مشرف کے وکےل کی 15 روز کے لئے ضمانت میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے چھ روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی عدالت نے پروےز مشرف کو پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دےا ہے جبکہ عدالت نے پروےز مشرف کو خود آئندہ سماعت پر عدالت مےں پےش ہونے کا حکم دےا ہے۔ جسٹس شوکت عزےز صدےقی کی سربراہی مےں اسلام آباد ہائی کورٹ کے بنچ نے پروےز مشرف کی جانب سے دائر ضمانت قبل از گرفتاری درخواست کی سماعت کی دوران سماعت پروےز مشرف کے وکےل قمر افضل نے استدعا کی کہ کم از کم پندرہ روز کے لےے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے کےونکہ سکےورٹی خدشات ہےں اس پر جسٹس شوکت عزےز صدےقی نے کہا کہ ےہ آپ کا مسئلہ نہےں سےکےورٹی اےجنسےز کا مسئلہ ہے انہےں حل کرنے دےں مزےد موقف عدالت 18 اپرےل کو سنے گی عدالت نے حکم دےا کہ پروےز مشرف پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائےں عدالت نے مشرف کو حکم دےا کہ وہ پولےس کے ساتھ تفتےش مےں تعاون کرےں عدالت نے پوچھا کہ پروےز مشرف نے ضمانت کے لئے سےشن کورٹ سے رجوع کےوں نہےں کےا اس پر پروےز مشرف کے وکےل کا کہنا تھا کہ سےکےورٹی خدشات کی وجہ سے سےشن کورٹ نہےں گئے اور اسلام آباد ہائی کورٹ آئے ہےں ےہاں ان کی ضمانت منظور کی جائے پہلے عدالت نے چار روز کی ضمانت منظور کی تاہم بعد مےں مزےد استدعا کرنے پر عدالت نے ضمانت مےں دو روز کا اضافہ کر دےا۔ عدالت نے حکم دےا کہ پروےز مشرف خود آئندہ سماعت پر حاضر ہوں۔ عدالت نے کہا کہ پروےز مشرف کو مکمل سےکےورٹی فراہم کی جائے گی 18 اپرےل کو عدالت اس نقطہ پر بحث سنے گی کہ مشرف ضمانت کے لےے سےشن کورٹ کےوں نہےں گئے پروےز مشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر ہائی کورٹ کی عمارت کو مکمل طور پر سےل کر دےا گےا تھا اور وکلاءکو بھی اندر داخل ہونے کی اجازت نہےں دی گئی اس پر وکلاءنے پروےز مشرف کے خلاف شدےد نعرے بازی کی جبکہ پروےز مشرف کے حامےوں نے مشرف کے حق مےں نعرے لگائے۔ اس سے قبل سابق صدر پروےز مشرف کو تےن مرتبہ بلاےا گےا تاہم وہ ابھی عدالت مےں نہےں پہنچے جس کی وجہ سے جسٹس شوکت عزےز صدےقی نے اظہار برہمی بھی کےا اور کہا کہ پروےز مشرف کو پےش ہونا چاہےے تھا ہم مزید انتظار نہےں کر سکتے پروےز مشرف کے وکےل قمر افضل نے عدالت کو بتاےا کہ پروےز مشرف سکےورٹی وجوہات کی بناءپر کمرہ عدالت مےں نہےں پہنچ سکے اس سے قبل جسٹس شوکت عزےز صدےقی نے حکم دےا کہ پروےز مشرف کی آمد کے موقع پر صرف وکلاءاور مےڈےا کے نمائندے ہی کمرہ عدالت مےں موجود ہوں گے جسٹس شوکت عزےز صدےقی نے کہا کہ اگر پروےز مشرف نے ججز نظر بندی کےس مےں درخواست ضمانت دی ہے تو انہےں آج ہی پےش ہونا ہو گا تےن بار عدالت کی جانب سے بلانے پر پروےز مشرف پےش نہ ہوئے جس پر ججز چائے کا وقفہ کر کے اپنے چےمبر مےں چلے گئے جس کے بعد پروےز مشرف سخت سکےورٹی مےں عدالت مےں پہنچ گئے اور 25 منٹ تک اپنی گاڑی مےں بےٹھے رہے جس کے بعد ججز دوبارہ کمرہ عدالت مےں آئے اور پروےز مشرف کو اندر بلا لےا گےا پروےز مشرف کورٹ نمبر تےن مےں پےش ہوئے نجی ٹی وی کے مطابق پروےز مشرف نے حاضری کے موقع پر بلٹ پروف جےکٹ بھی پہن رکھی تھی۔
مشرف / ضمانت

epaper

ای پیپر-دی نیشن