سپریم کورٹ نے چیئرمین سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمشن کا تقرر غیر قانونی قرار دے دیا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمشن سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے چیئرمین کی تقرری کالعدم قرار دے دی جبکہ وفاقی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ چیئرمین کے عہدے پر قانون کے مطابق فوری تقرری عمل میں لائے، فیصلے میں ایس ای سی پی رولز کی شق 5/5 کو بھی کالعدم قرار دے دیا ہے۔ چیئرمین کی تقرری کے خلاف محمد اشرف ٹوانہ نے درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی اور فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد تقرری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے جمعہ کو فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ چیئرمین محمد علی غلام محمد کی بحیثیت ممبر اور چیئرمین تقرری سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمشن ایکٹ 1997ءکے خلاف ہے۔ اس لئے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جو مورخہ 24 دسمبر 2010ءکو جاری کیا گیا منسوخ کےا جاتا ہے۔
ایس ای سی پی تقرر غیر قانونی