• news

یونس خان جلد قومی ٹیم کا حصہ ہونگے : صلاح الدین

کراچی (این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو نے کہا ہے کہ یونس خان ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں انہیں امید ہے کہ وہ جلد پاکستان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صلاح الدین صلو نے کہا کہ اچھا برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا جاتا رہا ہے جس کے سبب ان سے دورہ جنوبی افریقہ میں اچھی پرفارمنس نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے کپ میں سنچری سکور کرنا ثابت کرتا ہے کہ یونس خان دوبارہ فارم میں واپسی کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ صلاح الدین صلو نے کہا کہ سابق کپتان وسیم اکرم جیسا زبردست بولر پاکستانی تاریخ میں اب تک نہیں، فاسٹ بولرز کو گروم کرنے کے لئے ان کی تربیت اہمیت کی حامل ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن