• news

کک آف فٹسل ٹورنامنٹ شروع، پہلے روز 8 میچوں کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایم ٹی ایف اے کک آف فٹسل ٹورنامنٹ 2013ءشروع ہو گیا۔ پہلے روز 8 میچوں کا فیصلہ ہوا۔ پشاور، ہینری، فیصل آباد، ناصری، ذیکو، بالک، ٹورز اور پلاٹنی نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ گروپ C2 میں پلاٹنی نے گیل کو5-0 سے شکست دی۔ گروپ C1 میں پشاور نے لاہور کو 3-1 سے ہرا دیا۔ فیصل آباد نے رونی کو 4-1 سے ہرایا جبکہ ہینری نے رونالڈو کو 1-0 سے مات دی۔ گروپ C1B میں ٹورز نے بالک کو 3-2 سے ہرایا۔ عیسیٰ نے کراچی کو 1-0 سے جبکہ اسلام آباد اور میسی کے درمیان ہونے والا میچ بغیر گول سے برابری پر ختم ہوا۔گروپ B(A) میں ناصری نے ملتان کو 4-1 سے ہرایا۔ زیکو نے ٹورز کو بآسانی 6-3 سے شکست دی عمر خالد نے 5 گول سکور کئے۔ کاکا نے پیلے کو 3-2 سے شکست دی۔ لڑکیوں کے گروپ میں ڈیر ڈیولز اور وائلڈ کیٹس کے درمیان ہونے والا میچ ایک سنسنی خیز کے مقابلے کے بعد 2-2 گول کی برابری پر ختم ہوا۔ دونوں ٹیموں نے بڑے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ آج بھی مزید 8 میچز کھیلے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن