پنجاب کے تمام ٹی ایم اوز ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے کمشنر، 10 افسروں کا تبادلہ
لاہور (خصوصی رپورٹر + سپیشل رپورٹر) پنجاب کی 144 ٹاﺅنز و تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز میں تعینات تمام ٹی ایم اوز کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ٹی ایم اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعیناتی کے نئے مقام پر چارج لینے سے پہلے جوائننگ کے عرصہ سے استفادہ کئے بغیر فوری چارج لیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی ایم او فیروز والا آغا ہمایوں کو ٹی ایم او شیرشاہ ٹاﺅن ملتان‘ حافظ آباد سے محمد سلیم کو چونیاں‘ احسن عنایت سندھ کو پنڈدادن خان سے فیروز والا‘ عطاءاللہ واہلہ کو بہاولپور سٹی سے مریدکے‘ مسٹر ٹی نوید کو شاہکوٹ سے پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ‘ محمد الطاف کو بھکر سے کامونکی‘ ملک طارق محمود کو ساہیوال سے نوشہرہ ورکاں‘ خادم خان کو ٹیکسلا سے پنڈی بھٹیاں‘ محمد اسلم گھمن کو کامونکی ٹاﺅن سے کوٹلی ستیاں ٹاﺅن‘ عثمان لیاقت کو نشتر ٹاﺅن لاہور سے گوجرخان ٹاﺅن۔ عارف طفیل کو نوشہرہ ورکاں سے حسن ابدال‘ حیدر علی چٹھہ کو اروپ ٹاﺅن گوجرانوالہ سے فتح جنگ‘ سمیرانتظار چیمہ کو وزیرآباد ٹاﺅن گوجرانوالہ سے جنڈ‘ عابد قیوم کو مریدکے سے پنڈدادن خان‘ محمد منشاءطاہر کو قصور سے تلہ گنگ‘ ابرار حسین ملک کو کھیالی شاہ پور ٹاﺅن گوجرانوالہ سے تاندلیانوالہ‘ محمد اقبال کو نوشہرہ ورکاں سے عارف والا‘ سید علی حسن کو بوسن ٹاﺅن ملتان سے گلبرگ ٹاﺅن لاہور‘ فیصل شہزاد کو گلبرگ ٹاﺅن لاہور سے پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ‘ زاہد جاوید خان کو شاہ رکن عالم ٹاﺅن ملتان سے سمن آباد ٹاﺅن لاہور‘ امتیاز احمد اعوان کو سمن آباد ٹاﺅن لاہور سے پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ‘ زبیروٹو کو لیہ سے راوی ٹاﺅن لاہور‘ عاشق حسین ڈوگر کو ٹی ایم اے ڈی جی بی ٹی‘ محمد انور سعید کو نشتر ٹاﺅن لاہور‘ لیاقت علی چوہدری کو جناح ٹاﺅن فیصل آباد سے اقبال ٹاﺅن لاہور‘ احمد حسیب میاں کو شیخوپورہ‘ ممتازاحمد ملک کو پوٹھوہارٹاﺅن سے قلعہ دیدارسنگھ‘ اسد علی کو اروپ ٹاﺅن گوجرانوالہ‘ امتیاز احمد ملک کوکھیالی شاہ پور ٹاﺅن گوجرانوالہ‘ محمود مسعود تمنا کو شیخوپورہ سے گجرات‘ محمدسلیم خان کو اقبال ٹاﺅن لاہور سے سیالکوٹ‘ آصف قریشی کو گلبرگ ٹاﺅن لاہور سے جناح ٹاﺅن فیصل آباد‘ انعام الرحیم کو کلرسیداں سے واہگہ ٹاﺅن لاہور‘ اقبال خان کو مظفرگڑھ سے عزیزبھٹی ٹاﺅن لاہور‘ ساجد مشرف کو عزیز بھٹی ٹاﺅن سے پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ‘ عبدالخالق مرزا کو شاہ رکن عالم ٹاﺅن ملتان سے شالامارٹاﺅن لاہور‘ شیرزاسلم کو جہلم سے قصور‘ ظفرقریشی کو سیالکوٹ سے ننکانہ صاحب‘ امجدحسین کو ننکانہ صاحب سے پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ‘ رضوان احمد کو نندی پورٹاﺅن گوجرانوالہ‘ محمد منشاءاحسن کو نندی پور ٹاﺅن سے پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ‘ سردارشبیر احمد کو حسن ابدال سے وزیرآباد‘ ذیشان منور کو حافظ آباد‘ چوہدری محمد سلیم کو حافظ آباد سے پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ‘ چوہدری ارشد محمود کو کھیالی شاہ پور ٹاﺅن گوجرانوالہ سے بھلوال‘ فرمائش علی کو واہگہ ٹاﺅن لاہور سے جھنگ‘ رانا محمد ادریس کو اروپ ٹاﺅن گوجرانوالہ سے بوسن ٹاﺅن ملتان‘ عزیر انور کو ننکانہ صاحب سے بہاولنگر‘ دریں اثنا پنجاب حکومت نے دو کمشنرز سمےت 10 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹےفےکےشن کے مطابق کمشنر فیصل آباد ڈویژن طارق نجےب نجمی کو تبدےل کر کے کمشنر گوجرانوالہ وہاں سے مشتاق احمد کو تبدےل کر کے کمشنر فےصل آباد تعےنات کر دےا گیا۔ ارشاد احمد ڈی سی او پاکپتن کو گرےڈ 18 مےں ہونے کے باعث تبدےل کر کے ڈپٹی سےکرٹری محکمہ خوراک اور راشد کمال الرحمٰن اےڈےشنل سےکرٹری محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف فشرےز کو ٹرانسفر کرکے ڈی سی او پاکپتن تعےنات کر دےا گیا۔ آصف رضا اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ کو ٹرانسفر کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شیخوپورہ تعینات کرکے وہاں سے احمد جاوید کو اے سی منکیرہ تعینات کرنے کے آرڈر منسوخ کر دیئے محمد اشرف ڈی ایم او ساہیوال کو اے سی منکیرہ، محمد اشرف بھٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پسنجر اینڈ فریٹ لاہور کے تبادلے کے آرڈر منسوخ کر دیئے۔ امجد علی سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ کی خدمات کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کے سپرد کر دی گئیں۔ محمد فاروق اے سی اے سی لیہ کو ڈی ایم او اوکاڑہ، محمد رفیق اے سی کہوٹہ کے تبادلے کے آرڈر منسوخ کر دیئے گئے۔ علاوہ ازیں سید ضیا حیدر رضوی کو وزیراعلی کا ایڈوائزر برائے ٹیکسیشن اور ریونیو تعینات کر دیا گیا۔ علاوہ ازں حکومت پنجاب نے ندیم اشرف کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے ان کی خدمات پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہیں۔