ڈرون حملوں میں شہید افراد کا مقدمہ مشرف پر بنایا جائے، فضل الرحمان خلیل
اسلام آباد (این این آئی) انصارالامہ پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہاہے کہ سابق صدر پرویزمشرف نے ڈرون حملوں سے متعلق اعتراف کرکے اپناجرم تسلیم کرلیاہے ڈروں حملوں میں شہید ہونے والے افرادکا مقدمہ پرویزمشرف پر قائم کیاجائے۔ ملعون ٹیری جونزکادوبارہ قرآن پاک کی توہین کرنے کااعلان دہشت گردی ہے امت مسلمہ بھرپوراحتجاج کرے، جب تک چہروں کے بجائے نظام نہیں بدلیں گے اس وقت تک حقیقی تبدیلی نہیں آئے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے جامعہ خالدبن ولید میں تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پرمتعددقراردادیں بھی منظورکی گئیں ایک قراردادمیں مطالبہ کیاگیا کہ امریکی حکومت کی سرپرستی میںقرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت میں گستاخیاں کرنے والوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن قرآن پاک کی بے حرمتی اور نبی مکرم کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا۔ مسلم حکمران تمام آسمانی مذاہب کی توہین کو عالمی سطح پر فوجداری جرم قرار دلوانے کی کوشش کریں۔ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل آسمانی کتب اور توہین انبیاءکے مسئلہ پر قانون سازی نہیں کرتے تو مسلم ممالک ان اداروں سے الگ ہو کر اپنی مسلم اقوام متحدہ ، مشترکہ دفاعی واقتصادی نظام تشکیل دیں اور اسلام ، قرآن و نبی اکرم کی حرمت کے تحفظ کا فریضہ سر انجام دیا جائے مولانافضل الرحمن خلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگریہی نظام رہاتوجنرل مشرف جیسے آمرآتے رہیں اوراسی طرح ملک وقوم کا سوداکرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملعون پادری ٹیری جونز کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے۔ امریکہ ایسا نہیں کر تا تو مسلم ممالک امریکہ سے سفارتی تعلقات معطل کریں ، اپنے سفیروں کو واپس بلایا جائے۔