ملک بھر میں ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے: بلاول
کراچی( این این آئی) پیپلزپا رٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں ملک بھر میں تمام ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے تمام مشکلات کے باوجود اتحادیوں کے تعاون سے پانچ سالہ مدت مکمل کی اور ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط کیا۔ آئندہ انتخابات میں فیصلہ عوام اپنے ووٹ کے ذریعہ کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے مخدوم امین فہیم کی سربراہی میں آئندہ انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ایک کمیٹی قائم کردی ہے۔ اس کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف ،سید خورشید شاہ اور انور سیف اللہ شامل ہوں گے۔بلاول جمعہ کو ویڈیو لنک پر اسلام آباد اور پشاور میں پارٹی رہنماو¿ں سے گفتگو کررہے تھے۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد اور خیبر پی کے میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی سینئر قیادت سے طویل مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف منفی پروپیگنڈا سے ماضی میں بھی ہوتا رہا اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ لیکن ہم ان سے گھبرانے والے نہیں۔