بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران فوج تعینات کی جائے: الیکشن کمشن کا خط
اسلام آباد (خبر نگار) الیکشن کمشن نے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے دوران سکیورٹی کیلئے فوج سے مدد طلب کر لی ہے۔ الیکشن کمشن نے جی ایچ کیو کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران اسلام آباد‘ لاہور اور کراچی کے پاکستان پرنٹنگ پریس کارپوریشن دفاتر میں فوج تعینات کی جائے اور اپنی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کرائی جائے۔