• news

آئی ڈی پیز کیمپوں میں آباد 10لاکھ سے زیادہ ووٹرزکا انتخابی عمل سے باہر رہنے کاخدشہ

اسلام آباد(راجہ عابدپروےز/خبرنگار) ملک کے مختلف علاقوں مےں قائم آئی ڈی پےز کےمپوں مےں آباد 10لاکھ سے زےادہ ووٹرزکا الےکشن کمشن کی طرف سے مناسب اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ انتخابی عمل سے باہر رہ جانے کاخدشہ پےداہوگےا ہے، جبکہ وہ افراد جو کہ کےمپوں سے باہر اپنے رشتہ داروں ےا کرائے کے گھروں مےں رہ رہے ہےںکی تعداد بھی 30لاکھ سے زےادہ ہے۔ ذرائع کے مطابق اےسے افراد کے ووٹ ان کے آبائی پتوں پر بنے ہوئے ہےں جبکہ ان کا عارضی پتہ کے خانے خالی ہےں جہاں پر ووٹ ٹرانسفر کےا جاسکتا۔ آئی ڈی پےز کی اےک کثےر تعداد کو ووٹ ڈالنے کی سہولت نہ ملنے پر بعض سےاسی پارٹےوں نے شدےد تحفظات کا اظہار کےا ہے ان مےں زےادہ تر خےبر پی کے کی سےاسی پارٹےاں شامل ہےں، جہاں پاکستان کاسب سے بڑا جلوزئی آئی ڈی پےزکےمپ قائم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بےرون ملک پاکستانےوں کو ووٹ کا حق کےا ملے گا جب الےکشن کمشن اپنے ہی ملک مےں آباد سب ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت دےنے مےں ناکام ہوگےا ہے۔ ان ووٹرز کو الےکشن کمشن نے پوسٹل بےلٹ پےپرز کے ذرےعے بھی ووٹ ڈالنے کی سہولت نہےں دی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے سرکاری ملازمےن کے علاوہ لاکھوں کی تعداد مےں لوگ نجی اداروں اور ذاتی کاروبار کے سلسلے مےں اپنے اپنے علاقوں سے دور ہےں اور وہ الےکشن کے دن آبائی گھروں مےں آکر ووٹ نہےں ڈال سکتے مگر الےکشن کمشن نے اےسے ووٹرز کو بھی پوسٹل ووٹ ڈالنے کا حق نہےں دےا۔ الےکشن ذرائع کا کہنا ہے کہ الےکشن کمشن آئی ڈی پےز کوکےمپوں کے اندر ہی ووٹ ڈالنے کی سہولت دےنے کے لئے سنجےدہ ہے اس سلسلے مےں اگلے چند دنوں مےں کمشن کا اےک اہم اجلاس ہو گا، مگر کچھ معاملات مےں الےکشن کمشن کو قانونی پےچےدگےوںکا بھی سامنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن