• news

پریذیڈنٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ: نیشنل بنک‘ سوئی گیس ‘ حبیب بنک واپڈا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

 لاہور (کامرس رپورٹر) پی سی بی پریذیڈنٹ کپ کے پول میچوں کے آخری روز سوئی گیس نے نیشنل بینک کو 76رنز سے جبکہ کے آرایل کی ٹیم نے پورٹ قاسم کو40 رنز سے شکست دے دی۔ نیشنل بینک، سوئی گیس، حبیب بنک اور واپڈا کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ لاہور میں سوئی گیس نے نیشنل بینک کے خلاف 9 وکٹوں پر 262 رنز بنائے۔ کپتان مصباح الحق نے 4چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 79 رنز بنائے۔ اظہر علی47، توفیق عمر40، بلاول بھٹی 20اور محمد حفیظ 15 رنز بن اکر آو¿ٹ ہوئے۔ نیشنل بینک کے وہاب ریاض نے تین، عمران خان نے دو جبکہ عزیرالحق نے ایک وکٹ حاصل کی۔ نیشنل بینک کی ٹیم سات وکٹوں پر 186 رنز بنا سکی۔ کپتان فواد عالم 58، محمد نواز 57،کامران اکمل 36، سمیع اسلم 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حفیظ اور بلاول بھٹی نے دو دو جبکہ سمیع اللہ خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ کے آر ایل کی ٹیم نے پورٹ قاسم کو 40 رنز سے شکست دی۔ کے آر ایل نے 312 رنز بنائے۔ زین عباس67، صہیب احمد53، علی ندیم34اور طیب ریاض 31رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ عبدالرو¿ف نے دو جبکہ محمد طلحہ، احمد جمال، تابش نواب، عارض کمال اور کامران یونس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پورٹ قاسم کے عمر امین نے 112رنز کی انگز کھیلی مگر اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ عارض کمال نے 57 اور شاہ زیب حسن نے 48 رنز بنائے۔ سعید انور جونیئر اور نعمان علی نے تین تین جبکہ یاسر عرفات نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ کراچی میں حبیب بینک نے یو بی ایل کی ٹیم کو7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میزبان ٹیم نے 200 رنز بنائے۔ کاشف بھٹی71 رنز بنا کر نمایں بیٹسمین رہے۔ محمد اسلم نے چار، احسان عادل نے تین اور عبدالرحمان نے دو کھلاڑی آو¿ٹ کئے۔ حبیب بینک نے ہدف 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ عمران فرحت نے 49 رنز بنائے۔ اسد شفیق 51 اور حسن رضا 69 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ شبیر احمد اور کاشف بھٹی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کراچی میں پی آئی اے نے سٹیٹ بینک کی ٹیم کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔ سٹیٹ بینک 196 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔ گلریز صدف 57، عدنان رئیس44اوررمیض راجہ 42 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔ اعزاز چیمہ نے تین جبکہ سلمان سعید اور عدیل ملک نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پی آئی اے نے ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ آغا صابر نے 72 اور کامران ساجد نے 73 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن