• news

پیپلز پارٹی پاکستان کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے: میاں منیر احمد

لاہور (خصوصی رپورٹر) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما میاں منیر احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے بہتر مستقبل کی ضمانت پیپلز پارٹی ہے، حلقہ NA118 کے عوام سید آصف ہاشمی کی خدمات سے متاثر ہیں اور 11 مئی ان کی کامیابی کا دن ہے۔ سید آصف ہاشمی نے اپنے لیڈر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے حلقہ کے عوام کے لئے دن رات محنت کی ہے اور عوامی ترقی و خوشحالی کے لئے جو خدمات انجام دیں ہیں ان کا صلہ عوام ان کو موموجودہ الیکشن میں ووٹ کی صورت میں دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن