• news

بھیس بدل کر بار بار آنے والے حکمرانوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا: غلام شبیر قادری

لاہور(خصوصی نامہ نگار) قومی اسمبلی کے حلقہ 126 سے سنی تحرےک کے امےدوار اور متحدہ جمعےت علماءپاکستان کے سربراہ مےاں غلام شبےر قادری اورPP-151 سے امےدوار مےاں محمد شفےق قادری نے جوہر ٹاﺅن مےں کارنر مےٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 65 سالوں مےں بھےس بدل کر باری باری آنے والے حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں کے سوا کچھ نہےں دےا۔ ان کی پالےسےوں سے غرےب غرےت تر اور امےر امےر تر ہوتا جا رہا ہے۔ ہم قےام پاکستان کے مقاصد کے حصول، نظرےہ پاکستان کے تحفظ ، نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ کے لےے الےکشن مےں حصہ لے رہے ہےں۔

ای پیپر-دی نیشن