• news

ملک کا آئندہ وزیراعظم بھی پیپلزپارٹی کا ہو گا: فائزہ ملک

لاہور (لیڈی رپورٹر) پےپلزپارٹی شعبہ خواتےن لاہور کی صدر فائزہ ملک نے کہا ہے کہ پےپلزپارٹی کی عام انتخابات مےں کا مےابی کا راستہ روکنے والوں کو ناکامی کے سواکچھ نہےں‘ ملک کا آئندہ وزےر اعظم بھی پےپلزپارٹی کا ہی ہو گا‘ (ن) لےگ پنجاب مےں حکو مت بنانے کے خواب دےکھنا چھوڑ دےں‘ ہمارے خلاف آئی جے آئی سمےت تمام اتحاد ناکام ہو ئے اور اب بھی ہمےں کسی اتحاد سے کوئی خوف نہےں‘ پےپلزپارٹی آج بھی بے نظےر بھٹو شہےد کے مشن پر قائم ہے اور غرےبوں کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی۔ گزشتہ روز اپنے دفتر مےں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے فائزہ ملک نے کہا کہ پےپلزپارٹی نے پہلے بھی قوم سے کئے جانےوالے وعدے پورے کئے اور آئندہ بھی قوم سے کےے جانےوالا ہر وعدہ پورا کرےگی۔ انہوں نے کہا کہ غرےب عوام کے مسائل کے حل کےلئے بے نظےر انکم سپورٹ پروگرام بہت بڑا کارنامہ ہے اور پےپلزپارٹی دوبارہ اقتدار مےںا ٓکر بھی اےسے پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ پاکستان پےپلزپارٹی کے حکومت نے پانچ سالوں کے دورران عوام اور ملک کی بہتری کےلئے جو اقدامات کےے ہےں ماضی مےں انکی مثال نہےں ملتی۔

ای پیپر-دی نیشن