عدالت پیشی: مشرف نے ثابت کر دیا وہ آئین کا احترام کرتے ہیں: آسیہ اسحاق
لاہور ( لیڈی رپورٹر )آل پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان و مرکزی سیکرٹری اطلاعات آسیہ اسحاق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے دوسری مرتبہ عدالت میں پیش ہو کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ آئین و قانون کا احترام کرتے ہیں‘ پرویز مشرف اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کرپٹ سیاستدانوں کا مقابلہ کرنے کےلئے پاکستان آئے ہیں ‘ سپریم کورٹ کی طرف سے پرویز مشرف کی گرفتاری کی درخواست خارج کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،عدالت فیصلے سے قبل مخالفین کی طرف سے پرویز مشرف کی تضحیک کا نوٹس لے ۔ پرویز مشرف کی وطن واپسی سے کرپٹ سیاستدانوں کی راتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں اور وہ پرویز مشرف کو اپنے لئے خطرہ سمجھ رہے ہیں‘پروپےگنڈے اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے پر وےز مشرف کی شہرت کو نقصان نہےں پہنچا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے وطن واپس آ کر ناقدین کے منہ بند کر دئیے ہیں انشا اللہ آنے والا وقت آل پاکستان مسلم لیگ کا ہے۔