شریف برادران سے سکیورٹی واپس لینے کے احکامات موصول نہیں ہوئے: ڈی آئی جی آپریشن
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ڈی آئی جی آپریشن جواد ڈوگر نے کہا ہے کہ شریف برادران سے سکیورٹی واپس لینے کے احکامات موصول نہیں ہوئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں میڈیا کے ذریعے سکیورٹی واپس لینے کا پتہ چلا لیکن ابھی تک تحریری احکامات نہیں ملے۔ احکامات ملتے ہی نواز شریف اور شہباز شریف کی سکیورٹی میں کمی کر دی جائے گی تاکہ الیکشن میں سکیورٹی انتظامات کئے جا سکیں۔