• news

میری والدہ پسماندگی کے خاتمہ کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں: اداکارہ میرا

ہارون آباد (نامہ نگار) مشہور اداکاہ فلمسٹار میرا نے اپنی والدہ کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ہارون آباد کے مختلف مقامات پر دورہ کیا۔ انہوں نے ٹبہ نور پورہ، ٹبہ شرقیہ، غوثیہ مسجد روڈ، عبداللہ چوک سمیت مختلف مقامات پر عام عوام بالخصوص خواتین سے ملاقاتیں کرکے انہیں اپنی والدہ کو ووٹ دینے کے لےے کنویسنگ مہم چلائی انہوں نے کہا کہ میری والدہ سیدہ شفقت زہرہ بخاری محض ہارون آباد کی پسماندگی کے مشن کے خاتمے کے تحت الیکشن مہم چلا رہی ہیں اور ہمارا مشن صرف اور صرف اس پسماندہ ترین علاقہ کے غریب عوام کو جینے کا مساوی حق دلوانا ہے۔ مزید براں اداکارہ میرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارون آباد میری والدہ اور میرے ننھیال کا علاقہ ہے اور اس علاقے سے اسی ناطے میرا اٹوٹ تعلق ہے۔ میں نے ان کے اس عظیم مشن کی خاطر بھارت کا دورہ مختصر کر کے ہارون آباد کے دوردراز علاقے کے گلی گلی کوچے کوچے میں جا کر عوامی بہتری کی اس روشن شمع کو جلائے رکھنے کے لئے اپنا ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن