خانقاہ ڈوگراں: بارات والی بس ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی، 40افراد شدید زخمی
خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) باراتیوں سے بھری بس ٹرک سے ٹکرا کر الٹ جانے سے 40افراد شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ باراتیوں کو لیکر ایک بس ہارون آباد سے آ رہی تھی روڑاں والی سٹاپ پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ زخمیوں میں زیادہ تر بچے اور عورتیں شامل ہیں جنہیں ریسکیو 1122کی ٹیموں نے شیخوپورہ ہسپتال میں منتقل کیا۔
بس ٹکر