• news

ملزم سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر وکیل نے بخشی خانہ کو تالا لگا دیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) بخشی خانہ میں ملزم سے ملاقات کرنے کی اجازت نہ دینے پر وکیل نے بخشی خانہ کو باہر سے تالا لگا دیا۔ اعلیٰ پولیس افسران سیشن کورٹ پہنچ گئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر ڈیڑھ گھنٹے کے بعد تالا کھولا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تاریخ پیشی پر پولیس کی حراست میں جیل سے لائے گئے بخشی خانہ میں بند ملزم سے اس کے وکیل ندیم حسین شاہ مقدمہ کے حوالے سے بات چیت کرنے اور معلومات حاصل کرنے کے لئے بخشی خانہ گئے تو وہاں جوڈیشل ڈیوٹی پر تعینات انچارج بخشی خانہ و دیگر ملازمین نے ان سے کہا کہ ایس پی جوڈیشل نے بخشی خانہ میں ملزموں سے ملاقات کرنے کے لئے پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ جس پر وکیل نے غصہ میں آکر تقریباً ساڑھے گیارہ بجے بخشی خانہ کے گیٹ کو اپنا تالا لگا کر گیٹ بند کر دیا جس پر پولیس حکام سیشن کورٹ پہنچ گئے جنہوں نے اس واقعہ کی اطلاع ایس پی کو دی جنہوں نے پولیس افسران کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے پاس معاملہ لے جانے کا کہا فاضل ڈسٹرکٹ جج نے پولیس کے بتانے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان کو معاملہ نمٹانے کی ہدایت کی جنہوں نے وکیل کو بلایا اور پولیس افسران کو ہدایت کی کہ آئندہ کسی وکیل کو اس کے م¶کل ملزم سے ملاقات کرنے سے نہ روکا جائے۔ جس پر وکیل نے بخشی خانہ کو لگایا ہوا اپنا تالا ایک بجے کھول دیا۔
تالا

ای پیپر-دی نیشن