• news

63,62 کا استعمال 85ءکے بعد پہلی بار ہو رہا ہے: یوسف گیلانی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں فوجی مداخلت کا کوئی خطرہ نہیں کیونکہ ادارے مضبوط ہو رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 62,63 آرٹیکل 85ءکے بعد پہلی مرتبہ استعمال ہو رہے ہیں قانون کوئی غلط نہیں ہوتا اس قانون کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ پیپلز پارٹی اپنے منشور اور کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑے گی۔ جنرل (ر) مشرف تمام تر اختیارات کے باوجود مسائل کو حل نہ کر سکے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی صدر بش نے ایک ملاقات میں بتایا کہ بے نظیر بھٹو کو بیت اللہ محسود نے قتل کروایا۔ مشرف کا اتنا ہاتھ ہے کہ وہ اس وقت ملک کے حکمران تھے۔ ان لوگوں کے کوئی اصول اور ضابطے نہیں ۔ ڈی جی آئی ایس آئی کو بھارت بھیجنے کا حکم نہیں دیا تھا۔ ایبٹ آباد آپریشن کی اطلاع آرمی چیف نے چند منٹ میں مجھے دے دی تھی۔ ہمارا خیال تھا کہ سی آئی اے اور آئی ایس آئی کی مشترکہ کارروائی ہے تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ ایسا نہیں تھا اجازت سے رہ رہے تھے۔ خط لکھنا پرویز اشرف کے لئے آسان اور میرے لئے مشکل تھا۔ سوئس حکام کو خط نہ لکھ کر اپنے حلف سے وفاداری کی۔
 گیلانی

ای پیپر-دی نیشن