وادی تیراہ: فورسز کی کارروائی میں 7 شدت پسند جاںبحق
خیبر ایجنسی (نوائے وقت رپورٹ) خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں فورسز کی کارروائی کے دوران 7 شدت پسند جاںبحق ہو گئے۔ آئی ا یس پی آر کے مطابق وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور آپریشن کے دوران شدت پسندوں کے دو اہم ٹھکانے تباہ کر دئیے۔ کتہ کزئی اور سپاہ میں فورسز نے سنائپر مورچے پر کنٹرول سنبھال لیا۔