• news

پروٹوکول کی واپسی کے بعد میاں برادران کو سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا: وٹو

لاہور/ اوکاڑہ (نامہ نگار) میاں منظور احمدوٹونے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشن کے احکامات کے بعد میاں برادران سے پروٹوکول کی واپسی کے بعد اب ان کو سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا۔ قوم بیلٹ کی طاقت سے انہیں شکست سے دوچار کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عوام کی طاقت سے میاں برادران کو سیاسی میدان سے ناک آﺅٹ کر دوں گا۔ شہباز شریف لاہور میٹرو بس سروس 72ارب روپے سے زائد رقم خرچ کر کے باقی ماندہ صوبہ کے ترقیاتی فنڈز اس منصوبے کی بھینٹ چڑھا کر وہ پنجاب کے لوگوں سے سراسر ناانصافی کی۔


وٹو

ای پیپر-دی نیشن