لاہور میں امیدواروں کے بینرز، ہورڈنگز کا ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے نوٹس لے لیا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور کے مختلف حلقوں میں قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی طرف سے بینرز، ہورڈنگز وغیرہ لگانے کا ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے نوٹس لے لیا ہے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نذیر گجانہ نے اس سلسلے میں ڈی سی او، ڈی پی او اور ڈی جی پی ایچ اے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ معاملے کی فوری انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ مذکورہ افسران کوشو کاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ۔
نوٹس