کینیڈا بھارت کو یورینیم فراہم کریگا: معاہدہ طے پا گیا
نئی دہلی (آئی این پی) کینیڈا نے بھارت کو یورینیم کی فراہمی پر رضامندی ظاہر کر دی۔ بھارت نے اپنے پہلے ایٹمی تجربے کیلئے 40سال قبل کینیڈا کے ایٹمی بھاری پانی کے ری ایکٹر سے پلوٹونیم حاصل کی تھی۔ طویل عرصے کے بعد کینیڈا بھارت کے ساتھ ایٹمی مواد کی تجارت کیلئے رضامند ہو گیا۔ رواں ہفتے بھارت اور کینیڈا نے یوکھران کے ایٹمی تجربے کے بعد بھارت پر لگنے والی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایٹمی مواد کی تجارت کا معاہدہ کر لیا۔