• news

روس کی جوابی کارروائی، 18 امریکی عہدیداروں پر ملک میں داخلے کی پابندی

ماسکو (اے ایف پی) روس نے گزشتہ روز جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکہ کے 18 سرکاری عہدیداروں پر ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے، اس سے پہلے امریکہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر 18 روسی عہدیداروں کے واشنگٹن میں داخلے پر پابندی لگائی تھی۔ روسی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فہرستوں کی جنگ ہمارا انتخاب نہیں لیکن ہم بلیک میل کئے جانے کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔ اس سے پہلے امریکہ نے جن 18 روسیوں کے داخلے پر پابندی لگائی تھی ان میں سے 16 پر جیل میں قید انسانی حقوق کے علمبردار وکیل سرگئی میگنی ٹسکی کی مدت کے حوالے سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام لگایا گیا تھا ۔ روس کی جانب سے پابندی کی زد میں آنیوالوں میں سابق نائب امریکی صدر ڈک چینی کے چیف آف سٹاف ڈیوڈ سپئرز ایک ڈسٹرکٹ جج، ایف بی آئی کے ایجنٹ اور دیگر عہدیدار شامل ہیں۔
روس/ پابندی

ای پیپر-دی نیشن