• news

آواران میں 2افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) آواران میں پولیس نے دو افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں قبضے میں لے لیں۔ یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو آواران کے علاقے سے پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر دو افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادیں اور مزیدکارروائی شروع کردی۔

ای پیپر-دی نیشن