• news

جے یو آئی ملک کو آزاد وخودمختار ریاست بنائے گی:مولانا رشید

لاہور (سٹاف رپورٹر)جے یو آئی کو اگر اقتدار ملا تو ملک کو آزاد اور خود مختار ریاست بنائے گی ملک میں موجود بحرانوں کے خاتمے کے لئے صرف نعرے ہی نہیں لگائیں گے بلکہ عملی اقدامات کریں گے، جے یو آئی نے صرف دعوے ہی نہیں کئے بلکہ حقیقت میں عوام کے مفاد کے لئے پارلیمنٹ میں جنگ لڑی ہے جمعیت علماءاسلام نعروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی بلکہ وہ ایک انقلابی منشور نظام مصطفی کی صورت میں ہے اسلام کے نفاذ سے ہی ملک بحرانوں سے آزاد ہو گا یہ باتیںمولانا رشید لدھیانوی،مولانا امجد خان، مولاناڈاکٹر عتیق الرحمن این اے 120کے امیدوار قاری ثنااللہ پی پی 139کے امید وار مولانا نعیم الدین، پی پی 143 کے امید وار افضل خان، پی پی 140کے امید وار ہاشم تہامی ایڈووکیٹ پی پی 148کے امید وار حافظ نصیر احمد احرارپی پی 149کے امید وار پروفیسر ابوبکر چوہدری پی پی 152کے امید وار مولانا فصیح الدین پی پی 150کے امید وارحافظ اعجازالحق نے مختلف مقامات پر کارنر میٹنگ اور تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن