این اے 120 سے نوازشریف کا الیکشن لڑنا کارکنوں کی خوش قسمتی ہے:خواجہ خرم
لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا ہے کہ این اے 120 سے نواز شریف کا الیکشن لڑنا صحافیوں کی خوش قسمتی ہے نواز شریف کی انتخابی مہم مثالی ہوگی اور وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے شریف برادران کی قیادت میں مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے اب پاکستان کی تقدیر بدلنے والی ہے مسلم لیگ ن نے انقلابی منشور دیا ہے شہباز شریف کی خدمات، محنت اور جذبے کی ملک بھر میں عوام تعریف کر رہے ہیں انتخابات میں تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کو پتہ چل جائیگا تبدیلی کیا ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پالیسیوں نے 5 برس میں ملکی معیشت کا بھرکس نکال دیا مسلم لیگ ن معیشت کو بحال کرکے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کروائیگی۔