انتخابی عملے کا یومیہ الاﺅنس دوگنا کر دیا گیا
اسلام آباد (اے پی اے) الیکشن کمشن نے انتخابی عملے کا یومیہ الاﺅنس دوگنا کردیا ہے۔ پریزائیڈنگ افسر کو یومیہ 350، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ اور پولنگ افسر کو یومیہ 300 روپے ملیں گے۔ 2008ءکے عام انتخابات میں پریزائیڈنگ افسر کویومیہ 175 جبکہ اسسٹنٹ پریزائیڈنگ اور پولنگ افسر کو 150 روپے یومیہ دئیے جاتے تھے اس کے علاوہ خوراک کیلئے دو سو روپے علیحدہ الاﺅنس دیا جاتا تھا۔ عملے کو خوراک کیلئے 200 کی بجائے 400 روپے ملیں گے۔