وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی کا الیکشن کمشن کو سیٹلائٹ مانیٹرنگ کی سہولت دینے سے انکار
اسلام آباد (خبرنگار) وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی نے الیکشن کمشن کو مانیٹرنگ کی سہولت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری اعجاز احمد نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ الیکشن کمشن کی طرف سے الیکشن کے دوران سیٹلائٹ، انٹرنیٹ اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کرنے کے لئے ہدایت جاری کی تھیں۔ مگر اس کے لئے وزارت کے پاس صلاحیت ہے اور نہ ہی وزارت کی یہ خواہش ہے کہ وہ الیکشن کمشن کو مذکورہ سہولت فراہم کرے۔ الیکشن کے دوران مانیٹرنگ کی ذمہ داری وزارت کی نہیں۔ واضح رہے سابق ایڈیشنل سیکرٹری آئی ٹی ڈاکٹر ظفر اقبال جنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تبدیل کر دیا ہے، نے الیکشن کمشن کو پولنگ سٹیشنوں کی ویڈیو مانیٹرنگ کی سہولت دینے کا وعدہ کیا تھا۔
مانیٹرنگ