• news

ہاکی گول کیپر عمران شاہ جرمن کمپنی کے برانڈ ایمیسڈر مقرر

لاہور(سپورٹس رپورٹر) جرمنی کی مشہور کھلاڑیوں کا سامان تیار کرنے والی ٹی کے کمپنی نے پاکستان ہاکی ٹیم کے گول کپیر عمران شاہ کو دو سال کے لیے پاکستان میں اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ۔ اس سلسلہ میں خصوصی تقریب گذشتہ روز سیالکوٹ میں انور خواجہ انڈسٹری میں ہوئی جس میں جرمنی کے سابق کھلاڑی تھامس ٹی کلر اور جنوبی افریقہ ہاکی ٹیم کے گول کیپر رچی پیٹرس نے شرکت کی۔ اس موقع پر تھامس ٹی کلر نے پاکستانی گول کیپر عمران شاہ کو اپنی کمپنی کا دو سال کے لئے پاکستان میں برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا۔ عمران شاہ نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ دنیا کی مشہور کھیلوں کا سامنا تیار کرنے والی کمپنی کی جانب سے انہیں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ عمران شاہ نے انور خواجہ انڈسٹری کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں انہیں پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کا سامنا تیار کرنے والی کمپنی کی جانب سے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا۔ عمران شاہ نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی فتوحات میں مرکزی کردار کرنے کی خواہش ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ان پر اعتماد کیا لہذا وہ مزید محنت اور لگن سے اپنی خامیوں پر قابو پا کر ملک کا نام روشن کرنے کی کوشش کرونگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن